جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ مردان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ مردان کے درمیان مفاہمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی اور تعلیمی بورڈ مردان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اور بورڈ کی طرف سے چئیرمین مردان بورڈ فرید احمد خان خٹک نے دستخط ک?۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ادریس،ڈاکٹر طارق محمود،محمد علی شاہ اور سجاد طارق بھی موجود تھے اس معامعاہدے کی بدولت دونوں ادارے اپنی باہمی وسائل کو بروئے کار لاکر مشترکہ طور پر سیمینارز،ورکشاپس،کانفرنسز اور ریسرچ ایکٹیوٹیز کریں گے۔دونوں ادارے علم کے فروغ اور معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی مشترکہ اقدامات کرینگے۔اس کے علاوہ دونوں ادارے باہمی طور پر سپورٹس کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے وسائل استعمال کریں گے۔ دونوں ادارے ریسرچ اور تحقیق کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کریں تاکہ خیبر پختونخواہ شفاف اور معیاری امتحانی نظام مزید بہتر بنایا جاسکے۔