" اسلئے میں کہتا ہوں کہ جس کسی نے غیرملکی شہریت لی ،انڈیا کے طرز پر اسکی پاکستانی شہریت ختم کردینی چاہئے " سلیم صافی نے امریکہ میں موجود پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو شیئرکردی

" اسلئے میں کہتا ہوں کہ جس کسی نے غیرملکی شہریت لی ،انڈیا کے طرز پر اسکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں کانگریس کے رکن کے سامنے پی ٹی آئی کے امریکہ میں مقیم رہنما نے پاکستان کو ملنے والے آئی ایم ایف پروگرام کی کھل کر مخالفت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کہتا ہے کہ ”میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بائیڈن ایڈمنسٹریشن پاکستان میں ہونے والے ظلم اور بربریت کو دیکھ نہیں پا رہی ،اور پھر انہیں تین ارب ڈالر تحفہ دیا جاتاہے کہ وہ یہ جاری رکھ سکیں اور آئندہ الیکشن میں دھاندلی کر سکیں، میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلق چاہتاہوں، یہ تعلق اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ پاکستان کے لوگوں سے تعلقات بہتربنائے ، اس وقت پاکستان کے عوام عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں ، اگر شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو عمران خان کلین سویپ کرے گا ۔“
اس ویڈیو پر سینئر صحافی سلیم صافی نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ”کوئی شرم ہوتی ہے ،کوئی حیا ہوتی ہے، اسلئے میں کہتا ہوں کہ جس کسی نے غیرملکی شہریت لی ہو،انڈیا کے طرز پر اسکی پاکستانی شہریت ختم کردینی چاہئے۔واضح رہے کہ انڈیا میں دھری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں۔کم ازکم اس طرح پاکستان کےخلاف لابنگ کرنےوالوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کردینی چاہئے۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -