تحریک انصاف کے رہنما جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم سے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ظفر اقبال کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا،چودھری ظفر اقبال کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا،سابق ایم پی اے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند تھے۔

لاہور  ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے گزشتہ روز چودھری ظفر اقبال کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے،جسٹس انوار الحق پنوں نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے رہائی کے آرڈر کئے تھے،پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا،چودھری ظفر اقبال کو تھانہ سوہاوہ پولیس نےحراست میں لیا۔