سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ستارے گردش میں ، قومی سلامتی سے متعلق 31 الزامات کے بعد ایک اور الزام عائد
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ستارے گردش میں آ گئے، قومی سلامتی سے متعلق 31 الزامات کے بعد ایک اور الزام عائد کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، ان پر اپنی رہائشگاہ سے ویڈیو غائب کرنےکی کوشش کا الزام بھی عائد کر دیا گیا۔ وفاقی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے ملازم سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ ٹرمپ چاہتے تھے کہ ویڈیو تفتیش کاروں کے ہاتھ نہ لگ سکے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر قومی سلامتی سے متعلق پہلے ہی 31 الزامات عائد ہیں جن سے وہ انکار کرتے ہیں تاہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے عدالتوں میں کیسز جاری ہیں۔
