قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کودیدیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم ...
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کودیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے  سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کودیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  بابراعظم کا  کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ہم نے اپنی گیم کے انداز کو اٹھانے کا پلان بنایا تھا اور اس کے مطابق کھیلے، ہر چیز بہتر کرنے میں وقت لگتا ہے، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ  میں بہت لکی ہوں، ہر لڑکا صورتحال کو سمجھ کر کھیلتا ہے، سعود شکیل نے جس انداز سے بیٹنگ کی اس سے مومینٹم بنا، ہماری ٹیم ہر دن کے ساتھ خود کو بہتر کررہی ہے،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ سعود شکیل، سلمان آغا، عبداللہ شفیق کو خود پر یقین بڑھا کہ وہ کر سکتے ہیں، نعمان علی، نسیم شاہ کے سپیل کے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

بابراعظم نے کہاکہ ابرار احمد کی اچھی بولنگ کے ساتھ عبداللہ شفیق نے لاجواب بیٹگ کی، ہر فارمیٹ میں ایسی ہی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل -