ارجن رام پال کی بیٹی بھی شوبز میں آنے کیلئے تیار، کیسی دکھتی ہے؟ تصاویر سامنے آگئیں
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال کی بیٹی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ بھی اداکاری کی دنیا میں آنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں ارجن رام پال نے بیٹی مائیرا رام پال کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک فشن شو کے دوران ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔ ارجن رام پال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کی اس پوسٹ پر ان کی گرل فرینڈ گیبریئلا ڈیمٹریاڈیس نے بھی ارجن کی بیٹی کو بھرپور انداز میں داد دیتے ہوئے تالیوں والی ایموجی کے ساتھ اپنا ردِ عمل دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ارجن رام پال نے بھی اپنے فنی کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جبکہ ان کی پہلی فلم پیار عشق اور محبت تھی۔
View this post on Instagram
