پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ...
پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کو مقامی عدالت پیش کیا گیا،سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے سمابیہ طاہر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا،عدالتی حکم پر سمابیہ طاہر کو 3اگست تک شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ سمابیہ طاہر پر 9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے کو گزشتہ رات حراست میں لیاگیاتھا۔