ماں باپ کا خون سفید، آئی فون کیلئے 8 ماہ کا بچہ بیچ دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں جن میں حالیہ واقعے میں ماں باپ نے اپنا لخت جگر صرف اس لئے فروخت کر دیا کہ وہ آئی فون خریدنا چاہتے تھے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پرشان کن واقعہ بھارتی ریاست بنگال کے ضلع پرگناس میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کو ریلز بنانے کا شوق تھا جس کیلئے آئی فون درکار تھا، پیسے نہ ہونے پر انہوں نے مشورہ کیا اور بیٹے کو ہی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا اور قریبی رہائشی عورت کا بیچ دیا۔
غریب میاں بیوی نے آئی فون خریدا تو ہمسائیوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، اس پر مستزاد کہ بچہ بھی ان کے پاس موجود نہیں تھا، شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی جس پر انکشاف ہوا کہ ظالم ماں باپ نے لخت جگر ہی بیچ دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔
