بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرگئی ، 8جاں بحق ، حادثے کی خوفناک وجہ سامنے آگئی

بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرگئی ، 8جاں بحق ، حادثے کی خوفناک ...
بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرگئی ، 8جاں بحق ، حادثے کی خوفناک وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بابوسر کے قریب سیاحوں سے بھری وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

دیامر کے سیاحتی مقام گیٹی داس پرراولپنڈی کی طرف جانے والی وین سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکرائی، جس سے وہ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری اوراس میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی،حادثے کے زخمیوں کو چلاس جبکہ لاشوں کوناران کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب پولیس نے لواحقین سے رابطے کرلیے ہیں، ہلاک افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔