امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اختتام پذیر

امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اختتام پذیر
امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو سینہ کوبی کرتے ہوئے اسلام کی بقا کی خاطر امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد مناتے اور پرسہ پیش کرتے رہے، جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جو عزاداران کو تبرک اور پانی فراہم کرتے رہے۔

پشاور میں نویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہر کے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنائے رکھا۔