ایشز سیریز ، اسٹیورٹ براڈ نے وکٹ پر موجود بیلز کے ساتھ "کالا جادو"کردیا، اگلی ہی گیند پر سیٹ آسٹریلوی بلے باز آؤٹ

ایشز سیریز ، اسٹیورٹ براڈ نے وکٹ پر موجود بیلز کے ساتھ "کالا جادو"کردیا، اگلی ...
ایشز سیریز ، اسٹیورٹ براڈ نے وکٹ پر موجود بیلز کے ساتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا فائنل اور فیصلہ کن میچ جاری ہے ۔دونوں ٹیمیں یہ میچ جیتنے کے لیے بھرپور زور لگا رہی ہیں، یہاں تک کے میچ کے دوران سیٹ آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبس شین کو آؤٹ کرنے کے لیے  برطانوی کھلاڑی کو "کالا جادو" کرنا پڑ گیا۔ میچ کے دوران اسٹیورٹ براڈ وکٹ کے قریب آکر سٹمپ پر موجود بیلز کی پوزیشن تبدیل کردی ، انہیں ایسا کرتا دیکھ کر آسٹریلوی بلے باز پہلے حیران ہوا اور پھر ساتھی بلے باز عثمان خواجہ کو دیکھ کر مسکرانا شروع ہو گیا۔ لیکن پھر مارک ووڈ کی اگلی ہی گیند پر مارنس لیبس شین کیچ پکڑا کر آؤٹ ہو گئے ۔آؤٹ ہونے کے بعد جب آسٹریلوی بلے باز پویلین کی طرف لوٹ رہے تھے تو انہوں نے مایوسی کے ساتھ اپنے ساتھی بلے باز کی طرف دیکھا ۔ ادھر اسٹیورٹ براڈ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جشن منانے سے پہلے عثمان خواجہ کو تھپکی دی جیسے وہ بتا رہے ہوں کہ میری مائنڈ گیم کام کر چکی ہے۔

مزید :

کھیل -