نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا کا بیان سامنے آگیا

Jul 28, 2024 | 06:47 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا منظر تھا۔ اروشی روٹیلا نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔واضح رہے کہ اداکارہ کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر ہنگامہ کھڑا ہوا تھا۔

مزیدخبریں