گئبھارتی ہائی کمشنر سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی نائب وزیراعظم سے ملاقات اور مبارکباد

گئبھارتی ہائی کمشنر سمیت اعلیٰ عہدیداروں کی نائب وزیراعظم سے ملاقات اور ...

  

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کو نائب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے والوں کو بدھ کو بھی تانتا بندھا رہا جن میں غیرملکی اعلیٰ سفارتکار بھی شامل تھے انہوںنے پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین سے بھی اظہار تہنیت کیا۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال اور امریکی پولیٹیکل کونسلر جوناتھن پریٹ بھی بدھ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور نائب وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کےلئے مل جل کر کام کریں گے۔ ہنگامی اقدامات کے ذریعہ جلد ہی ملک کو بجلی کے بحران سے نکال لیاجائے گا حالیہ فیصلوں کے بعد ملک میں بجلی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -