مریض ہڑتالی ڈاکٹروں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، سخت کارروائی کا مطالبہ
لاہور (این این آئی) ڈاکٹروںکی اپنے بے جا مطالبات کے لئے ہڑتال بے بس مریضوں کے لئے جان لیوا ثابت ہورہی ہے جس کے مدنظر پنجاب حکومت کی کاوشیں ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میںکام پر واپس لانے کے لئے جاری ہیں۔ ڈاکٹروں کی بے حسی کا شکارمریض اور ورثاءہسپتالوں میں خوار ہورہے ہیں اور ان کے لواحقین ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ زندگی اور موت کی کشمکش میںمبتلا مریض ڈاکٹروں کی بے حسی اور بلاجواز ہڑتال پر یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کیا ان مسیحاﺅں کے نزدیک مریضوں کی زندگی زیادہ اہم ہے یا اپنے مطالبات؟ مریضوںکا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے ان کی تکالیف میںکئی گنا اضافہ کیا ہے۔ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ڈاکٹری کا مقدس پیشہ مسیحائی کی بجائے مریضوں کی جان لینے کا باعث بن رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اپنا مقدس فرض بھول کر اپنے مفادات کے لئے ہڑتال کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور مریضوںکی جان کے درپے ہیں۔ بے بس مریض ان ہڑتالی ڈاکٹروں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔