پاکستان کا بھارت سے ابوجندل کی گرفتاری سے متعلق معلومات کے تبادلے کا مطالبہ

پاکستان کا بھارت سے ابوجندل کی گرفتاری سے متعلق معلومات کے تبادلے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) پاکستان نے بھارت سے ممبئی حملوں کے اہم ملزم ابوجندل کی گرفتاری سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کرلےا ہے،بھارتی مےڈےا رپورٹس کے مطابق پاکستانی مشےر داخلہ رحمان نے بھارتی وزےرداخلہ چدم برم کے نام اےک پےغام مےں ممبئی حملوں کے کےس مےں تعاون کی پےشکش کی جبکہ انہوں نے جندل کی گرفتاری کے حوالے سے تفصےلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی مےں پاکستانی ہائی کمےشن نے چدم برم کو اےس اےم اےس کے ذرےعے رحمان ملک کا پےغام پہنچاےا ،اعلیٰ سطحی ذرائع نے بھارتی ٹی وی کو بتاےا کہ انٹےلی جنس حکام نے 21جون کو جندل کی دہلی مےں گرفتاری سے قبل اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کےلئے ٹرےکر نصب کر رکھے تھے،رپورٹ کے مطابق دوران تفتےش اس نے اعتراف کےا ہے کہ اسکا 26/11حملوں مےں سرگرم کردارادا کےا اور وہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کے ساتھ قرےبی کام کرتا رہا ہے،رپورٹ کے مطابق جندل نے بتاےا کہ ممبئی حملوں کےلئے کراچی مےں کنٹرول روم قائم کےا گےا تھا،جہاں وہ موجود تھا اور حملہ کرنے والے10 دہشتگردوں کو ہداےات دے رہا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -