انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ مقرر لاﺅڈ سپیکروال چاکنگ پر پابندی خلاف ورزی پر 3 سال قید

انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ مقرر لاﺅڈ سپیکروال چاکنگ پر پابندی خلاف ورزی پر ...

  

 اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی گاڑیاں ، لاﺅڈ سپیکرز اور وال چاکنگ پر پابندی لگادی ہے ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو تین سال کی سزا اور پانچ ہزار روپے جرما نہ ہوگا جبکہ انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے نئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ انتخابی مہم کے دوران پولنگ سٹیشنز کے باہر کیمپ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی گاڑیاں ، لاﺅڈ سپیکرز جبکہ وال چاکنگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق ووٹرز کو لے کر آنے کیلئے امیدواروں کو گاڑیاں استعمال کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے سرکاری عمارتوںپر جھنڈے لہرانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے انتخابی نتائج کے حوالے سے امیدوار کو بیان حلفی جمع کروانا پڑے گا جبکہ کسی بھی امیدوار نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس امیدوار کو تین سال اور پانچ ہزار ر وپے جرمانے کی سزا ہوگی جبکہ انتخابی مہم کے دوران بڑے بڑے پوسٹرز اور بینرز لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چھ ماہ ان ہدایات پر کام کرنے کے بعد بدھ کو ان ہدایات کو باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -