سبی ریلوے سٹیشن پر جعفر ا یکسپر یس کے پہنچتے ہی دھماکہ 7 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی

سبی ریلوے سٹیشن پر جعفر ا یکسپر یس کے پہنچتے ہی دھماکہ 7 افراد ہلاک 20 سے زائد ...

  

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی ریلوے سٹیشن پر بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، ان میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پولیس کے مطابق بم کرسی کے نیچے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر2 پر آئی تو ریموٹ کنٹرول سے بارودی مواد کو اڑا دیا گیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بک سٹال کے ساتھ ہوا، ڈپٹی کمشنر شاہد سلیم نے تین افراد کی ہلاکت تسلیم کی ہے اور زخمیوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے، واضح رہے کہ راولپنڈی سے سبی پہنچنے تک یہ ٹرین بارہ گھنٹے لیٹ تھی۔

مزید :

صفحہ اول -