حالات کی تبدیلی کیلئے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کریں: عمران خان

حالات کی تبدیلی کیلئے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کریں: عمران ...

  

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ساڑھے تین سال زرداری کے بھائی بنے رہے اب تحریک انصاف کے خوف سے نوراکشتی کر رہے ہیں،پنجاب حکومت نے چار سال بجلی کی پیداوار کیلئے کچھ نہیں کیا، راجہ پرویز اشرف ملک کی خدمت کرنے نہیں زرداری کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ، جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک گھنٹہ گھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا، ڈیزل40 روپے فی لیٹر سے 109روپے، دودھ 25 روپے لیٹر سے 75روپے اور بجلی کی قیمت اڑھائی روپے فی یونٹ سے 13روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا خون چوس لیا ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے،لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں مگر حکمران امیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو بجلی کی پیداوار کا اختیار ملنے کے باوجود پنجاب حکومت نے چار سال کے دوران بجلی کی پیداوار کیلئے کچھ نہیں کیا اس لئے پنجاب حکومت بھی اس بحران میں برابر کی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے کارخانہ دار بجلی کا بل ادا نہیں کرتے نواز شریف بتائیں ان کی ٹیکسٹائل ملزکو کتنا بجلی کا بل دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت ملزموں کی حکومت ہے اور ہم اس حکومت کے خلاف رائے عامہ ہموار کر رہے ہیں اور عوام کو سونامی مارچ کیلئے تیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہانواز شریف ساڑھے تین سال زردار ی کے بھائی بنے رہے اورمیاں صاحب نے زرداری کو کہا کہ اگر پیپلز پارٹی بھی آپ کا ساتھ چھوڑ دے میں نہیں چھوڑوں گا۔اب نواز شریف نورا کشتی کر رہے ہیں اور یہ نورا کشتی تحریک انصاف کے خوف سے کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زردار ی اور نواز شریف کی وکٹ ایک گیند پر گرائیں گے اور دونوں کو ملکی سیاست سے نکال باہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ملک کی نہیں زرداری کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ۔انہوں نے تاجروں ،کسانوں اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ تیاری کریں جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءمخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں عمران خان نے ضلع کونسل چوک سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت کی اور ریلی کے اختتام پر چوک گھنٹہ گھر میں شرکاءسے خطاب کیا۔فیصل آباد میں شدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد کا اس ریلی میں شرکت کر نا تبدیلی کی ہوا چلنے کا ثبو ت ہے عمران خان کے استقبا ل اور ریلی میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد پیدل بسوں ٹریکٹر ٹرالیوں کا روں جیپوں موٹر سائیکلوں پر ضلع کونسل چوک پہنچی عمرا ن خان ساڑھے چار بجے کی بجائے 7 بجے کے قریب ریلی میں شریک ہوئے تحریک انصا ف کے کارکنا ن نے پارٹی پر چم عمران خان ¾ جا وید ہا شمی ¾ شاہ محمود قریشی اور مقامی قائدین کی تصا ویر اٹھا رکھی تھیں ریلی سے پہلے اور ریلی کے 2 گھنٹے بعد تک شہر بھر میں ٹریفک جام رہا اور لوگوں کو آمد ورفت میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے لو ڈشیڈنگ مہنگائی ¾ نا انصا فی اور کرپشن کیخلاف فیصل آباد میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں نوجوانوں کی غالب تعداد کے علاوہ خواتین بزرگوں سیاسی سماجی کارکنوں اور تاجروں نے بھی شرکت کی۔ مضافاتی علا قوں سے چھوٹے بڑے درجنوں جلوس مقامی رہنماﺅں کی قیادت میں جھنڈے بینر اور تصاویر اٹھائے نعرے لگاتے ریلی میں شریک ہوئے سرکلر روڈ اور ضلع کونسل روڈ پر دونوں جانب گاڑیوں کو پارک کیا گیا ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی اس موقع پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں مختلف جگہ شرکاءریلی شرکاءکیلئے ٹھنڈے پا نی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ تحریک انصا ف کے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند مقامی رہنماﺅں کی طر ف سے بڑے بڑے بینر فلیکس اور سٹکر وغیر بھی اندرون شہر آویزاں کئے گئے۔ ریلی کے دوران 4 گھنٹے سے زائد کچہری با زار سرکلر روڈ قریب وجوار کی دوکانیں بند کر دی گئیں ٹریفک نظام غیر موثر ہونے کے باعث بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کا ایجنڈا لیکر آنے والے عمران خان کو ریلی اور جلسے جلوس کیلئے گنجا ن با زاروں سڑکوں کی بجائے کھلی جگہوں کا انتخاب ہو نا چاہیے تاکہ کاروبار زند گی جاری رہے اور ٹریفک مسائل بھی پیدا نہ ہو ںتحریک انصا ف کی کامیاب ریلی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مزید لو گ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ شدید گرمی کے باوجود عام لوگوں کا بڑی تعداد میں عمران خان کی ریلی میں شریک ہونے پر عام شہر ی تعجب کا شکار رہے۔دریں اثناءوکی لیکس کے سربراہ جوین اسانج کوانٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسامہ اور القاعدہ کو تربیت پاک فوج اور آئی ایس آئی، مالی معاونت سی آئی اے نے فراہم کی۔ القاعدہ کے تربیت یافتہ لوگ پاک فوج کا اثاثہ تھے، غیر ملکی قبضے کو مذہبی فریضہ سمجھ کر جدوجہد کرنیوالے لوگ صرف مسلح گروپوں میں نہیں ہماری اپنی ایجنسیوں میں بھی شامل تھے۔ عمران خان نے کہاکہ 20سال قبل اسامہ بن لادن اور القاعدہ کو پاک فوج اور آئی ایس آئی نے اس وقت تربیت فراہم کی تھی جب وہ سوویت یونین کی افواج کیخلاف لڑائی کررہے تھے اور اس مقصد کے لئے امریکی سی آئی اے نے مالی معاونت فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ ایک عرصے تک ان گروپوں کا پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ بڑا قریبی تعلق رہا ، پھر اچانک نائن الیون کا واقعہ رونما ہوا اوراس وقت کے ہمارے صدر پرویز مشرف نے 180 ڈگری پر موڑ کاٹا ۔ انہوں نے کہاکہ القاعدہ کے لوگوں کی جہاد کی تربیت دی گئی تھی ان کے نزدیک جہادکا مطلب غیر ملکی قبضے کیخلاف جنگ کرنا تھا اب ہم ایسے لوگوں کی رائے کیسے تبدیل کرسکتے تھے؟ جن کی نظریہ سازی کی گئی تھی اور جن میں یہ مسلح گروپ ہی نہیں ہمارے اپنے ایجنسیوں کے لوگ بھی شامل تھے جو غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد مذہبی فریضہ سمجھ کر کررہے تھے۔

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان تحرےک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ راجہ رےنٹل کو وزےرا عظم بنانا شرمناک ہے ، اسمبلےوں مےں بولیاں لگ رہی ہےں ، ارکان بک رہے ہےں اور ان اسمبلےوں نے پاکستان کو تباہ کےا۔اےسی اسمبلےاں اگر راجہ رےنٹل کو وزےرا عظم بنا دےں تو ےہ اسمبلی کہلانے کے قابل نہےں رہتی۔ ہم ان اسمبلےوں کو نہےں مانتے کےوں کہ ان مےں ضمےر فروش بےٹھے ہوئے ہےں ۔ آصف زرداری اپنی کرپشن بچانے کےلئے وزےراعظم کے عہدے کو ذلےل کروانا چاہتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ 4سال پہلے بےنک مےں پڑے 100روپے اب 50روپے بن گئے ہےں ۔ تمام لےڈر امےر بنتے جا رہے ہےں جبکہ غرےب غرےب تر ہوتے جا رہے ہےں ۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی لوڈ شےڈنگ اور توانائی کے بحران مےں برابر کی ذمہ دار ہے ۔ ان خےالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ مےں چیئرمےن پاکستان تحرےک انصاف عمران خان نے چیئرمےن مدارس اہل سنت، سجادہ نشےن ، خانقاہ چشتےاں عبدےہ مفتی عبدالقوی کی تحرےک انصاف مےں شمولےت کے موقع پر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سےکولر ملک نہےں بانےان پاکستان نے قرار داد مقاصد مےں واضح کر دےا تھا کہ ےہ اسلامی فلاحی رےاست بنے گا تحرےک انصاف علماءو مشائخ کی مشاورت سے ملک کو اسلامی فلاحی رےاست بنائےں گی۔ پاکستان کو سکےولر بنانا بھارت مےں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں سے دھوکہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف نے پہلے ملک بھر مےں سونامی جلسے کے بعد اب لوڈ شےڈنگ کے خلاف ملک بھر مےں احتجاجی مظاہرے کےے جائےں کرے گی جس کا آغاز آج فےصل آباد سے کےا جا رہاہے ےہ احتجاجی مظاہرے حکمرانوں کے خلاف رائے عام منظم کرنے اور بڑے سونامی کے لئے تےاری کا آغاز ہےں۔ انہوں نے کہا کہ فےصل آباد لوڈ شےڈنگ سے سب سے زےادہ متاثر ہوا لاکھوں مزدور بے روزگار اور صنعتےں تباہ ہو گئیں ، لوڈ شےدنگ سے پورا ملک عذاب مےں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شےڈنگ اور توانائی بحران کی ذمہ دار پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ مےں 9ارب روپے بجلی کی پےداواری منصوبوں کےلئے رکھے لےکن 1مےگا واٹ بجلی پےدا نہےں کی 18وےں ترامےم کے بعد پنجاب خود بجلی پےدا کرنے کا اختےار رکھتا ہے لےکن وزےر اعلی پنجاب مےنار پاکستان مےںاحتجاجی کےمپ لگا کر بےٹھا ہےں حکمرانوں کا کام احتجاج کرنا نہےں مسائل حل کرنا ہوتا ہے ۔ ’ن‘ لےگ اپوزےشن اور حکومت دونوں کے مزے لےنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف ملتان مےں ےوسف رضاگےلانی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب مےں حصہ نہےں لے گی پارٹی نے بڑی بحث کے بعد ےہ فےصلہ کےا ہے ہم ان اسمبلےوں کا حصہ بننے کےلئے تےار نہےں جو نےلام گھر بن چکی ہےں ۔ ہم ضمےر فروش اسمبلےوں کو تسلےم نہےں کرتے۔ راجہ رےنٹل کو منختب کر کے ےہ اسمبلی اپنی وقعت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان مےں اگر ہم سکندر بوسن کو کھڑا کرےں تو وہ گےلانی کے بےٹے کو عبرت ناک شکست دے سکتے ہےں لےکن اصولی موقف کی وجہ سے اےسا نہےں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ 30جون کو پاکستان تحرےک انصاف کی تمام تنظےمےں ختم ہو جائےں گی اور تمام مرکزی اور صوبائی عہدےداروں کا انتخاب کے ذرےعہ چناﺅ کےا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے راجہ رےنٹل کو اپنی 6کروڑ روپے کی کرپشن بچانے کے لئے وزےر اعظم بناےا ہے ۔ اصل اےشو سوئس حکام کو خط لکھتا ہے قوم دےکھنا چاہتی ہے کہ راجہ راجہ رےنٹل خط لکھےں گے ےا صدر زرداری اےک اور وزےر اعظم کو ذلےل کر کے گھر بجھوائےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمےں اکثرےت نہ ملی تو اپوزےشن مےں بےٹھ جائےں گے لےکن ’اسٹےٹس کو‘ کی کسی جماعت سے اتحاد نہےں کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکندر بوسن کو ’ن‘ لےگ اور پی پی دونوں نے اپنے اپنے ٹکٹوں پر الےکشن لڑنے کی آفر کی جو انہوں نے ٹھکرا دی ۔ انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف پر آئی اےس آئی اور جنرل پاشا کی امداد اور پےسے وصول کرنے کا الزام ”چوہدری پٹرولےم منسٹر نثار“ لگا رہے ہےں جو جھوٹ بولنے مےں ماہر ہےں۔ ’ن‘ لےگ الزام عائد کرنے کی بجائے کراچی ، حےدر آباد اور مےنار پاکستان جےسے جلسے کر کے دےکھائے۔

مزید :

صفحہ اول -