سکیورٹی چیکنگ پر کافی ٹائم ضائع ہو جاتا ہے، زائرین

سکیورٹی چیکنگ پر کافی ٹائم ضائع ہو جاتا ہے، زائرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) دربار داتا صاحبؒ حاضری پر آنے والے زائرین نے سخت سیکیورٹی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دربار کے اندر جانے کیلئے اتنی کٹھن محنت کرنا پڑتی ہے کہ کوئی دوبارہ یہاں آنے کا نام نہ لے۔ ایک زائر محمد شفیق نے کہا کہ سیکیورٹی چیکنگ کے مراحل آدھے گھنٹے تک محیط ہو جاتا ہے ہزاروں زائرین کی جامہ تلاشی کے علاوہ میٹل ڈیٹکٹیر سے گزارنے کیلئے زائرین کو شدید گرمی اور حبس میں کھڑا رھا جاتا ہے۔ ایک زائر افضل نے کہا کہ سخت سیکیورٹی حصار دیکھ کر اندر جانے کو دل نہیں کرتا اور ہم اکثر باہر سے ہی دعا مانگ کر چلے جاتے ہیں۔ زائرین نے دربار انتظامیہ اور مکرمی سے مطالبہ کیا کہ دربار کی سیکیورٹی نرم کی جائے۔