سکیورٹی سے دربار اتنظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، منیجر
لاہور(نمائندہ خصوصی) منیجر اوقاف داتا دربار عبدالقیوم نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے دربار کی سیکیورٹی سے دربار انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ۔ یہ صوبائی حکومت اور امن وامان قائم کرنیوالوں اداروں کی مشترکہ حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن ہم نے یہ خوشی سے نہیں کیا بلکہ زائرین اور دربار کی جان و مال و املاک کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر تھے۔ عبدالقیوم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث مزار کی آمدنی کم ہوئی ہے بلک اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربار انتظامیہ یہ کام صرف دربار کی دیکھ بھال اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے سیکیورٹی میں نرمی کر دی جائے گی۔