سوئی گیس ملازمین کاسروس سٹریکچر کی بحال کرا یا جائے گا الیکشن میں حصہ لینے والے امید واروں اعلان

سوئی گیس ملازمین کاسروس سٹریکچر کی بحال کرا یا جائے گا الیکشن میں حصہ لینے ...

  

لاہور (لیاقت کھرل) سوئی گیس کمپنی کے ملازمین نے سروس سٹریکچر کی بحالی اور پے سکیلوں کو اپ گریڈ اور عرصہ دراز سے ملازمین میں پائی جانے والی محرومیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ انتظامیہ کے ساتھ ملکر گیس چوری اور ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر کے گیس چوری کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سوئی گیس ایمپلائز یونین کے الیکشن سال 2012-14ءمیں آمنے سامنے تین گروپوں کے امیدواروں نے ”پاکستان فورم“ میں کیا اس موقع پر پیر محمد گروپ کے صدارت کیلئے امیدوار شہزادہ اقبال رضا نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بحال کروایا جائے گا اور ملازمین کے پے سکیلوں کو اپ گریڈ کروا کر ملازمین میں پائی جانے والی محرومیوں کو دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیر محمد گروپ ایڈیشنل نائب صدر کیلئے مقبول احمد بھٹی نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے سوئی گیس کمپنی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر پیر محمد گروپ (راجہ مختار گروپ) نائب صدر کے لئے امیدوار زبیر احمد خان نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی یقینی ہے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد گیس چوری کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور اس میں گیس حکام (انتظامیہ) اور ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے گیس کے لائن لاسز اور یو ایف جی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے ملازمین کے دیرینہ مسائل اور ملازمین کے اندر عرصہ دراز سے پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل نائب صدر کے لئے امیدوار میاں فہیم ارشد نے کہا کہ گیس کمپنی کے ملازمین کو ان کے بنیادی حقوق دلوائے جائیں گے اور الیکشن میں کامیابی ان کے پینل کا مقدر بن کر رہ گئی ہے کامیاب ہونے کے فوری بعد ملازمین کو ان کے حقوق دلوائے جائیں گے اس موقع پر مزدور اتحاد گروپ سینئر نائب صدر کے امیدوار اسلام الحق نے کہا کہ مزدور اتحاد گروپ کامیاب ہو کر گیس کمپنی کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دے گا اور ملازمین کو ان کے حقوق کی بحالی کیلئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اس موقع پر مزدور اتحاد گروپ نور اعظم خان اور محمد سعید انور نے کہا کہ مزدور کی اصل طاقت مزدور اتحاد گروپ ہے اور مزدور اتحاد گروپ کامیاب ہو کر ملازمین کو ان کے اصل حقوق دلوائے گا اس موقع پر پیر محمد گروپ کے معین الحق علوی نے کہا کہ گیس ملازمین کے حقوق کی بحالی تک جنگ رہے گی اور پیر محمد گروپ کی کامیابی کے بعد ہی ملازمین کو ان کے حقوق ملیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -