پارٹی ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بد ترین ہنگامہ آرائی عہدیداروں کا بائیکاٹ

پارٹی ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بد ترین ہنگامہ آرائی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آل پنجاب پارٹی ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی ہوئی کئی اضلاع کے عہدیدار مرکزی جنرل سیکرٹری کے رویئے کے خلا اجلاس کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے تاہم بدترین ہنگامہ آرائی میں موجودہ ایسوسی ایشن کے صدر احسان الحق چودھری اور جنرل سیکرٹری کے لئے جاوید اقبال گل آئندہ چار سال کے لئے منتخب کر لئے گئے جس کے خلاف کئی اضلاع کے صدور نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور مرکزی تنظیم کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار چودھری لاہور کے جنرل سیکرٹری جمیل ملک، بہاولپور کے صدر سمیت کئی اضلاع کے عہدیدار احتجاجاً اجلاس سے نکل گئے تاہم صدر ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنی نشست چھوڑ دی اور انہیں خود منا کر اجلاس میں لائے تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز صوبہ بھر کے 36اضلاع کی تنظیموں کا اجلاس گزشتہ روز سمن آباد کے مقامی شادی ہال میں اجلاس طلب کیا ہوا تھا جس میں ایسوسی ایشن کے موجودہ عہدیداران کو اجلاس کی اکثریت نے چار سالوں کے لئے منتخب کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تو دوسرا گروپ اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے تاہم شور شرابے میں موجودہ تنظیم آئندہ چار سالوں کے لئے منتخب ہو گئی اسی حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقار نے کہا یہ بوگس تنظیم ہے ہم اسے تسلیم نہیں کرتے لاہور کے جنرل سیکرٹری جمیل ملک نے کہا کہ غلط طریقہ کار اپنایا گیا کئی سالوں سے غیر جمہوری طریقے سے منتخب ہو رہے ہیں ہم انہیں تسلیم نہیں کرتے جس کے جواب میں نو منتخب صدر چودھری احسان الحق نے کہا کہ اجلاس کی اکثریت کا فیصلہ تھا تسلیم کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -