ا یل ڈی اے نیلام شدہ پلاٹو ں کے مالکان سے انکم ٹیکس وصول کرنے میں ناکام

ا یل ڈی اے نیلام شدہ پلاٹو ں کے مالکان سے انکم ٹیکس وصول کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (شہباز اکمل جندران)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نیلامی کے دوران بیچے جانے والے پلاٹوںکے مالکان سے5فیصد انکم ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،2010سے تاحال نیلامی کے دوران بیچے جانےوالے پلاٹوں سے انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی رقم واجب الاد ا ہے،البتہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ چند ایک خریداروں کے سوا تمام خریدار انکم ٹیکس ادا کرچکے ہیں ،اور زیر التوا رقم انتہائی معمولی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ایل ڈی اے کی طرف سے نیلام کیئے جانے یا بیچے جانے والے تمام پلاٹوں کے مالکان کے لئے لازم ہے کہ وہ 5فیصد ایف بی آر کو 5فیصد ا نکم ٹیکس ادا کرے اس ضمن میں ٹیکس کی رقم نیشنل بینک یا اسٹیٹ بینک کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جاسکتی ہے، ذرائع کے مطابق نیلامی سے قبل ایل ڈی اے بولی دینے کے تمام خواہشمندوں سے کسی بھی پلاٹ کی 10فیصد رقم بطورزر ضمانت وصول کرتی ہے، کامیاب بولی دہندہ کو سات روز کے اندر بولی کی مجموعی رقم کا ایک تہائی جمع کروانا ہوتا ہے ، بصورت دیگر اس کی سیکیورٹی کی رقم ضبط بحق سرکا ر ضبط کرلی جاتی ہے، اسی طرح ڈی جی ایل ڈی اے کی طرف سے نیلامی کی منظور ی کے ایک ماہ کے اندر بولی دہندہ پابند ہوتا ہے کہ وہ بقیہ دوتہائی رقم بھی ایل ڈی اے کے اکاﺅنٹ میں جمع کروائے ، معلوم ہوا ہے کہ ایل ڈی اے کامیاب بولی دہندگان سے اپنی رقم اور واجبات تو باقاعدگی سے بروقت وصول کرتی ہے لیکن ایف بی آر کے خزانے کے جمع کروانے کے لیئے 5فیصد انکم ٹیکس وصول نہیں کرتی، اور صرف 2010سے مئی 2012تک 5فیصد انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ سے زیادہ رقم واجب الادا ہے، اس سلسلے میںایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کا موقف ہے کہ محض چند ایک پلاٹو ں کے مالکان کے سوا کسی بھی پلاٹ کے مالک کے ذمے پانچ فیصد انکم ٹیکس واجب الادا نہیں ہے، ان کا کہناتھا کہ جب تک پانچ فیصد انکم ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ،کامیاب بولی دہندہ کو تمام تر رقوم کی ادائیگی کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جاتا۔