پشاور پولیس کا لڑکی اغوا کرنے کیلئے دارلامان پر دھاواعملہ یرغمال بنالیا

پشاور پولیس کا لڑکی اغوا کرنے کیلئے دارلامان پر دھاواعملہ یرغمال بنالیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پشاور پولیس کے مسلح اہلکاروں نے لاہور کے دارلاامان سے ایک جواں سالہ لڑکی کو اسلحہ کہ زور پر اغواء کر نے کی کو شش کی اور سپرٹنڈ نٹ سمیت عملے کو یر غمال بنا لیا، لیکن مقامی پو لیس کے بر وقت پہنچ جا نے پر اور دارلاامان کے عملے کی مزاحمت پر لڑکی کے اغواءکی کو شش نا کام بنا دی۔ سپرٹنڈ نٹ آمنہ بٹ نے گفتگو کر تے بتا یا کہ رابعہ بصری نا می22 سالہ لڑکی پشاور سے بھاگ کر لاہور آئی دارلاامان میں پناہ دی را بعہ گز شتہ 4ماہ سے یہاں پر پناہ گزین ہے رابعہ اپنے شو ہر سے طلاق لینا چا ہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج 25کے قریب مسلح افراد دارلاامان آئے جن میں پشاور پولیس کے اہلکاروں سمیت دو انسپکٹر شامل تھے ۔جن میں ایک کا نام سکندر شاہ ہے انہوں نے زبر دستی را بعہ کو لے جا نے کی کاشش کی تاہم ہم نے بھر پور مزا حمت کی اور فوری مقامی پولیس کو اطلاع کی جس نے بر وقت پہنچ کر یہ کو شش نا کام بنا دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -