پانی کی عدم دستیابی، شہری ڈنڈے پکڑ کر سڑکوں پر نکل آئے

پانی کی عدم دستیابی، شہری ڈنڈے پکڑ کر سڑکوں پر نکل آئے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پانی کی عدم دستیابی نے لاہوریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا۔ ملتان روڈ کے شہریوں نے چوبرجی، سمن آباد روڈ پر نکل کر مظاہرے کیے، ٹائروں کو آگ لگاکر سڑک بلاک کردی سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل مظاہرین نے لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی پر پنجاب حکومت اور واسا کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈئے اٹھا رکھے تھے اور وہ ہر آنے جانے والے کر تشدد کا نشانہ بناکر اپنا غصہ نکالتے رہے۔ ٹریفک کی بندش سے سڑکوں پر بھی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔ پولیس دور کھڑی تماشادیکھتی رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -