ینگ ڈاکٹر زکا چلڈرن ، ہسپتال میں مظاہرہ ،فیروز پور روڈبلاک

ینگ ڈاکٹر زکا چلڈرن ، ہسپتال میں مظاہرہ ،فیروز پور روڈبلاک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ینگ ڈاکٹرز اپنی ہڑتالمیں مزید شدت لے آئے گزشتہ روز ڈاکٹرز فیروز پور روڈ پر نکل آئے انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں ریلی نکالی دھرنا دیا اور ہسپتال کے سامنے سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کیا حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ڈاکٹروں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں شدید گرمی میں کئی لیڈی ڈاکٹرز بیہوش ہو گئیں ادھر تمام ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور دسویں روز بھی مکمل طور پر بند رکھے گئے اور ڈاکٹروں کے کمروں ، آﺅٹ ڈور لیبارٹریوں ، الٹرا ساﺅنڈ ایکسرے ڈیپارٹمنٹس بھی بند کروا دیئے گئے جس سے گزشتہ روز بھی مریض بے بس نظر آئے گزشتہ روز کے مظاہرہ میں پنجاب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حامد بٹ سمیت تمام ہسپتالوں کی تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر حامد بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سن لیں سروس سٹرکیچر جاری ن کیا گیا تو انہیں گھر جانا ہو گا نہ ہم گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں ۔ دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نہ ہونے سے مریضوں کے آپریشن بڑی تعداد میں ملتوی کر دیئے گئے۔چلڈرن ہسپتال میں ان ڈورز میں بھی کئی گھنٹے تک ڈاکٹرز میسر نہ آ سکے اور مائیں معصوم بچوں کو تڑپتے دیکھ کر چیخ و پکار کرتی رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -