پی ایچ اے کی غفلت لاکھوں روپے سے بننے والی کیاریاں اجڑ گئیں

پی ایچ اے کی غفلت لاکھوں روپے سے بننے والی کیاریاں اجڑ گئیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مغلپورہ بائی پاس کے نیچے صدر سے مغلپورہ پولیس اسٹیشن کے درمیان لگائے گئے لاکھوں روپے کے پودے اور پھول پی ایچ اے کی مجرمانہ غفلت سے مرجھا گئے۔ شدید گرمی کے باوجود گذشتہ دو ماہ سے پل کے نیچے بنائی گئی کیاریوں میں لگے ہوئے قیمتی اور نایاب پودوں اور پھولوں کو پانی نہیں دیا گیا جس سے کیاریاں اجڑ گئی ہیں اس پل کے نیچے کاغذوں میں کئی مالیوں کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے مگر موقع پر کوئی ڈیوٹی پر موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے مغلپورہ فلائی اوور کے نیچے خوبصورتی کے لئے پی ایچ اے نے لاکھوں روپے کے پودے لگائے اور اس کے لئے کیاریاں بنائیگئیں اس پر 3کروڑ روپے لاگت آئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -