باقاعدہ ٹینڈر کرکے ترقیاتی کام شروع کرایاگیا

باقاعدہ ٹینڈر کرکے ترقیاتی کام شروع کرایاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) عزیز بھٹی ٹاﺅن کے ترجمان نے پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجپورہ اتوار بازار کی چار دیواری کے احکامات ضلعی حکومت کی جانب سے ہوئے ہیں جس کا باقاعدہ ٹینڈر کرکے ترقیاتی کام شروع کروا دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ چار دیواری بنانے کام مقصد اتوار بازار میں چھوٹی ٹریفک کو روکنا اور ریڑھی بانوں کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ چار دیواری میں استعمال ہونے والا میٹریل نیا ہے جبکہ الزام بے بنیاد ہے کہ ٹاﺅن کی ملی بھگت سے لال پل پر پڑا سرکاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چار دیواری کا عمل رمضان المبارک سے قبل ہی مکمل کرلیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -