لوڈشیڈنگ میں کمی پہلی خوشخبری ہے، مزید ریلیف ملیں گے، شاہانہ فاروقی

لوڈشیڈنگ میں کمی پہلی خوشخبری ہے، مزید ریلیف ملیں گے، شاہانہ فاروقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاﺅس میں سینئر مرکزی راہنما چوہدری پرویز الہٰی کے ڈپٹی وزیر اعظم مقرر ہونے کی خوشی میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی سینئر عہدیداروں سمیت لاہور کے 25 صوبائی حلقوں کی صدور اور سینئر کارکنان نے شرکت کی ، مٹھائی تقسیم کی گئی اور چوہدری برادران اور مونس الہٰی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر شاہانہ فاروقی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی پہلی خوشخبری ہے اب عوام کو مزید ریلیف ملیں گے ،تقریب سے جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب فریدہ سلہری نے بھی خطاب کیا اراکین صوبائی اسمبلی سیمل کامران ، ڈاکٹر سامیہ امجد اور خدیجہ عمر فاروقی نے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈپٹی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔تقریب میں ناصرہ نصیر ،لبنیٰ طارق، کنول نسیم ، عذرا پرویز ، مسرت اختر ، ثروت رضا ،ڈاکٹر شہناز یاسین ، راحیلہ عمران سلہری ،ارشاد چوہدری ،تمکین آفتاب ،مسز روبینہ شاہین ،سعید نثار ، عزیزہ سعید ، نجمہ بلال ، غزالہ رائے ، تبسم ناز ، عائشہ ، نادیہ ، شازیہ ، اصباء، ہما شاہد ، ماہااظہر ، لبنٰی مجیدسمیت درجنوں عہدیدار خواتین نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -