لاﺅ سٹاک کا ٹولنٹن مارکیٹ چھاپہ، قیدیوں کو مردہ گوشت کھلانے کا انکشاف

لاﺅ سٹاک کا ٹولنٹن مارکیٹ چھاپہ، قیدیوں کو مردہ گوشت کھلانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں پر قیدیوں کو بیمار لاغر کمزور اور مردہ چکن کھلائے جانے کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہوا ہے روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر محکمہ لائیوسٹاک کی خصوصی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر سنٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو سپلائی کئے جانے کے لئے تیار ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں قبضے میں لے لیں جن میں سے اکثر مردہ مرغیوں کو ذبح کیا گیا تھا جبکہ بیمار اور نیم مردہ مرغیوں کا گوشت بھی بنایا جا رہا تھا۔ظلم کی انتہا یہ کہ مرغیوں کو شرعی انداز میں ذبح بھی نہیں کیا گیا جبکہ جس جگہ پر گوشت تیار کیا جا رہا تھا وہ انتہائی غلیظ حفظان صحت کے اصولوں کے صریحاً خلاف تھا محکمہ لائیو سٹاک نے جیلوں کو مرغی کا گوشت ذبح کرنے والے سرکاری ٹھیکیدار چکن ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیئے ذرائع نے بتایا ہے کہ مکروہ دھندہ دونوں جیلوں کی مبینہ ملی بھگت سے کیا جا رہا تھا چونکہ 3ماہ قبل فیصلہ ہوا تھا کہ بیمار اور مردہ مرغی کے گوشت کی قیدیوں کو سپلائی سےبچنے کے لئے زندہ مرغی دونوں جیلوں میں سپلائی کی جائے گی اور ادھر ہی جیل فوڈ کمیٹی کی موجودگی میں چکن ذبح کر کے گوشت بنایا جائے گا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا، گزشتہ روز لائیو سٹاک لاہور کی 3رکنی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو مارکیٹ کے برآمدوں سے مردہ مرغی کے ڈھیر پکڑ لئے۔جیلوں کے چکن ٹھیکیدار سے بھی ایسی ہزاروں مرغیاں پکڑ لی گئیں جو کہ نیم مردہ اور لاغر اور بیمار تھیں چھوٹی عمر کے چوزے بھی پکڑے گئے، ایسا مردہ چوزوں کا گوشتبھی برآمد کر لیا گیا جو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پولٹری سکیورٹی راحت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولٹری ڈاکٹر انوار حسین رضوی نے بتایا کہ مرغی اور یہ گوشت جیلوں کے ٹھیکیدار کا تھا جسے جیل کو سپلائی کیا جا رہا تھا اور یہ دھندہ کئی ماہ سے جاری تھا انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے ٹولنٹن مارکیٹ کے دوکاندارں نے بنایا کہ جیلوں کا ٹھیکیدار مکرہ دھندہ گزشتہ 6ماہ سے کر رہا تھا اور جیلوں کی انتظامیہ کے نوٹس میں تھا جبکہآئی جی جیل خانہ جات کو بھی اس حوالے سے بتایا جا چکا تھا، دوکانداروں نے بتایا کہ پہلے چھاپہ مار کر ٹیم نے گوشت قبضہ میں لے لیا بعد میں ٹھیکیدار اور جیل سے اعلیٰ آفیسر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر رضوی سے موبائل پر بات کرائی اور انہوں نے گوشت واپس کر دیا جبکہ مردہ مرغی کا جو ڈھیر پکڑا گیا اسے وہ گاڑی میں ڈال کر لئے گئے۔اسی حوالے سے چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسر پولٹری انوار حسین رضوی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہاں جیلوں کو فراہم کیا جانے والا بیمار مرغی کا گوشت پکڑا تفصیلات ڈی سی او کو بتا دی ہیں۔