پاکستان میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی محکمہ بلدیات حرکت میں آگیا ٹی ایم او سمیت 4 معطل
لاہور (جنرل رپورٹر) روزنامہ پاکستان میں ٹاﺅنوں میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی پر محکمہ بلدیات حرکت میں آگیا ہے اور اسی نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم او نشتر ٹاﺅن رانا ادریس سمیت 4 افسروں کو معطل کردیا ہے ٹاﺅن آفیسر پلاننگ رائے شاہنواز ایڈیشنل ٹاﺅن آفیسر پلاننگ عاصم اور ایڈ مسٹریٹر ٹاﺅن کے بی ایس ذوالفقار ساجد کو بھی معطل کردیا ہے جس کا باقاعدہ طورپر سیکرٹری بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کی انکوائری سیکرٹری بلدیات کی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے کی جس پر 24 گھنٹوں میں سزا سنادی گئی، بتایا گیا ہے کہ ٹاﺅن کو تجاوزات کی آماجگاہ بنانے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق پی ایم اے کے بھای ٹی او آر رانا اشرف کو بچالیا گیا۔ ادھر گلبرگ ٹاﺅن اور عزیز بھٹی ٹاﺅن میں غیر قانونی تعمیرات سامنے آنے پر دونوں ٹاﺅنوں کے افسران کی بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔