پی پی ماضی کی طرح آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، فراز ہاشمی

پی پی ماضی کی طرح آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، فراز ہاشمی

  

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کے فرزند سید فراز ہاشمی نے پیپلزلیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جو صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد اداروں اور عدلیہ کا مکمل احترام کرتی ہے اور اس کی وفاقی حکومت عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار حاصل کیا اور نہ سمجھوتے کرکے اپنی کرسیاں بچائی۔ جبکہ شریف برادران نے ماضی کی حماقتوں سے سبق نہیں سیکھا الزام تراشی اور محاذ آرائی کی سیاست ملک کو انار کی طرف لے جا رہی ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور اس کی وفاقی حکومت پر الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -