عوام قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف متحد ہو جائیں، حاجی حنیف

عوام قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف متحد ہو جائیں، حاجی حنیف

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ اگر قومی لٹیروں نے لوٹ مار کیلئے آپس میں اتحاد کر لیا ،خدارا عوام بھی اپنے اور ملک کے بچاﺅ کیلئے میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔ میاں نواز شریف نے ہمیشہ احتساب پر زور دیا اس کے بغیر ملک و قوم کو کرپشن کی نجاست اور نحوست سے نجات نہیں ملے گی۔ میاں شہباز شریف نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا ہے وہ یقیناً اس نیک مقصد میں کامیاب ہونگے۔ یوسف رضا گیلانی صدر زرداری اور ان کے حواریوں کو احتساب سے بچاتے بچاتے خود انصاف کے ہنٹر سے سیاسی موت مارے گئے۔ صدر زرداری کی طرف سے کرپشن میں پی ایچ ڈی راجہ پرویزاشرف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلے پر کسی کو تعجب نہیںہوا۔ وہ اندرون شہر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ جس شخص نے وزیر بجلی و پانی کی حیثیت سے ملک و قوم کو اندھیروں میں ڈبو دیا اب اسے باقی قومی اداروں کا بیڑا غرق کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -