کریکٹر بلڈنگ پروگرام کے تحت تربیتی اور معلوماتی لیکچرز کا آغاز

کریکٹر بلڈنگ پروگرام کے تحت تربیتی اور معلوماتی لیکچرز کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں لاہور کے مختلف کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں طلباءکے لئے کریکٹر بلڈنگ پروگرام کے تحت مختلف اداروں کی طرف سے تربیتی اور معلوماتی لیکچرکا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں I.T ٹریننگ، انگلش بول چال، ٹریفک قوانین، فرسٹ ایڈ ٹریننگ، حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں ااگاہ کیاجائے گا یہ پروگرام 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں LWMC کی ٹیم بھی طلباءکو صفائی کی اہمیت اور صفائی برقرار رکھنے میں ان کے کردار سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف کالجوں میں جارہی ہے ۔ 18 جون کو گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں لیکچر کا اہتمام ہوا۔ اس میں زاہد اقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت فاﺅنڈیشن نے صفائی کے نئے نظام کے بارے میں بتایا 19 جون کو گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاﺅن میں LWMC کی طرف سے مس میمونہ ارسلان منیجر کمیونیکشن نے خصوصی لیکچر دیا سامعین کو بتایا گیا کہ لاہور میں LWMC نے صفائی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے ۔جس کے تحت گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کیاجارہا ہے شہریوں کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہیلپ لائن 1139 چوبیس گھنٹے مستعد ہے۔ اس سلسلے میں 20 جون کو سہیل نقوی منیجر آپریشن LWMC نے گورنمنٹ بوائز کالج ماڈل ٹاﺅن، 23 جون کو انیلاگل منیجر کاریتاس لاہور نے گورنمنٹ P.G اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ اور 26 جون کو کرسٹینا پطرسAM کمیونیکشن LWMC نے گورنمنٹ P.G اسلامیہ کالج برائے سمن آباد میں صفائی کے نئے نظام کی خوبیوں کے بارے میں سا معین کو آگاہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -