نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی سیشن میں ولیداقبال آج طلباءوطالبات سے خطاب کرینگے

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی سیشن میں ولیداقبال آج ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے بارہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بارہویں روز آج جمعرات28جون کوساڑھے گیارہ بجے صبح شاعر مشرق‘مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال ایڈووکیٹ طلبا و طالبات سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -