نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کی تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر سے ملاقات

نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کی تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر سے ملاقات

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(ؒٓؒٓٓؒٓ نیشنل مینجمنٹ کالج میں سینئر مینجمنٹ کورس کے ایک وفد نے ڈاکٹر سید حیدر علی( ڈائریکٹر سٹاف) کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین القادری سے ملاقات کی اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔نائب امیر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل (PR) جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمان درانی نے نیشنل مینجمنٹ کالج سے آئے وفد اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا باہمی تعارف کرایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -