سالانہ عرس کی تقریبات

سالانہ عرس کی تقریبات

  

لاہور(پ ر) سلسلہ چشتیہ کے بزرگ خواجہ سید محمد وجیہہ السیماءعرفانی چشتی ؒ کے سالانہ ختم شریف کی تقریبات کے دوسرے روز سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی چشتی نے ہزاروں وابستگان سندر شریف کے ہمراہ دربار عالیہ پر چادر پیش کی۔ اس موقع پر حمد و نعت کے نذرانے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ ہمارے بابا حضور کا ترجمہ عرفان القرآن اور ان کی تحریر کردہ کتب ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کی تعلیمات کا نچوڑ یہ ہے کہ شریعت کے اصولوں پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔ طریقت شریعت کے تابع ہے۔ انہوں نے ہمیشہ جدید تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے۔ دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا ہ۔ پاکستان سے محبت اور پاکستانیت پر زور دیا ہے۔ ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ اخیار حبیب عرفانی بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر دعا ہوئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -