ڈاکٹر ممتار نے پروفیسر آف یورالوجی کا امتحان پاس کرلیا

ڈاکٹر ممتار نے پروفیسر آف یورالوجی کا امتحان پاس کرلیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ولاہور جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پروفیسر آف یورالوجی سلیکٹ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز احمد نے پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے گریجویشن کے بعد شیخ زید ہسپتال سے تربیت حاصل کی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر طارق صلاح الدین نے ڈاکٹر ممتاز احمد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -