ایل ایل بی پارٹ ون کے طلباءو طالبات کو لینگوئج سکلز کا پرچہ امتحانات کے ساتھ دینے کی اجازت مل گئی
لاہور (خبرنگار ) لاہور ہائیکورٹ کے 7 جون 2012 کے احکامات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی پارٹ 1 سیشن 2011-12 کے طلباءو طالبات کو " لینگوئج سکلز" کا پرچہ پارٹ ون یا پارٹ ٹو کے امتحانات کے ساتھ دینے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے یہ رعایت صرف اور صرف موجود ہ سیشن یعنی ایل ایل بی پارٹ 1 سالانہ امتحان 2012 کے طلباءوطالبات کے لئے ہے۔