لاہور کی کرکٹ کو عروج پر لیجانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے: میاں جاوید

لاہور کی کرکٹ کو عروج پر لیجانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے: میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار) لاہور کی کرکٹ کو عروج پر لیکر جانا میری اولین ترجیح ہے اس کےلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لاﺅنگا ان خیالات کا اظہار ایل سی سی اے کے سیکرٹری میاں جاوید علی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہی کرکٹ کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن جتنا ٹیلنٹ لاہور میں ہے اتنا کسی اور شہر میں نہیں ہے اس لئے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہم اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کےلئے پلیٹ فارم کریں اور ایل ایل سی اے اس حوالے سے اپنا کردار عملی طور پر بھرپور انداز میں ادا کررہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ کھلاڑیوں سمیت ہم مختلف کیٹگریزکے کیمپ لگارہے ہیں تاکہ ہر عمر کے لڑکوں کومنظر عام پر آنے کا بھرپور موقع ملے اور وہ کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوسکیں انہوں نے کہا کہ میں نے ایل سی سی اے کے سیکرٹری کا عہدہ اپریل 2010 میں سنبھالا تھا جس کے بعد میں نے جتنا کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے میرٹ پر کام کرنا آسان کام نہیں ہوتا ہے لیکن میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمیں کرکٹ کے کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو ہر صورت سامنے لیکر آﺅں اور اس کےلئے میں صرف اور صرف میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور سفارش کے سخت خلاف ہو میرے پاس بے شمار ایسے کرکٹرز بھی آتے ہیں جن کے پاس سفارش ہوتی ہے لیکن میں ان کو صاف انکار کردیتا ہوں کیونکہ جب تک ہمارے پاس میرٹ پر ٹیلنٹ نہیں ہوگا اس وقت تک اوپر کی سطح پر بھی کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے۔