ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے افسران کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ کورس اختتام پذیر
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے افسران کے لئے 3 روزہ پراجیکٹ مینجمنٹ کورس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ختم ہو گیا۔ تربیتی کورس میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر (کمیونی کیشن) عروج سلمان کے علاوہ ہیومن ریسورس ،فنانس اور دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر (کمیونی کیشن) عروج سلمان کے مطابق اس تربیتی کورس کا مقصد افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ ہے۔