اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ حکومتی عدم توجہ کا شکار ہے

اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ حکومتی عدم توجہ کا شکار ہے

  

لاہور(وقائع نگار) اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے عہدیداران نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا سالانہ ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود اعظم کلاتھ مارکیٹ ضلعی حکومت کی عدم توجہی و دلچسپی کے باعث مسائل سے دوچار ہے جہاں پر بے ہنگم ننگی بجلی کی تاروں کے گچھے جن سے اکثر شارٹ سرکٹ کے باعث کروڑوں ہے آگ کی نظر ہو چکے ہیں جبکہ پارکنگ پلازہ نہ ہونے سے کئی ایک مسائل جنم لے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ عہدیداران، لیاقت سیھٹی، حافظ عابد علی، شیخ محمد لقمان، شیخ محمد جاوید، شیخ محمد حفظ، عمران منیر، شیخ خیرات علی، عثمان، شاہد شفیق، انصر ریاض اور ایس زاہد علی نے پاکستان فورم میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک بھر میں توانائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کے پیش نظر سینکڑوں انڈسٹریاں تباہ ہزاروں کارخانے بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے آئی پی پیز کو فی الفور رقوم کی ادائیگیوں سمیت چھوٹے ڈیمز تعمیر کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -