غازی آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن

غازی آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن

  

لاہور (خبر نگار) ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد طاہر رائے نے سنگین وارداتوں میں اشہتاری اور ٹاپ ٹین ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ جس ہر ایس پی کینٹ معروف صفدر واہلہ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد ملک شوکت علی نے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث دو ٹاپ ٹین ملزمان سمیت 20 خطرناک اشتہاریوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں ٹاپ ٹین خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ایس ایچ اوز کی خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ جس میں ایس ایچ او غازی آباد ملک شوکت علی نے گزشتہ دو دنوں کے دوران دو ٹاپ ٹین ملزمان خادم حسین اور اصغر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او غازی آباد ملک شوکت علی نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈکیتی قتل، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 20 سے زائد خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -