ایل ڈی اے کا 3 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن

ایل ڈی اے کا 3 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن

  

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر واقع تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا-گلیکسو فیکٹری کے بالمقابل واقع الحسن گارڈنز کا بہت بڑا گیٹ گرا دیا گیا ‘19کلومیٹر فیروز پور روڈ پر موضع کاہنہ نو میں واقع الریحان گارڈنز کا گیٹ مسمار اور سائٹ آفس سر بمہر کر دیا گیا اس کے علاوہ کاچھا روڈ پر واقع انور ٹاﺅن کا سائٹ آفس بھی سر بمہر کر دیا گیا- ایل ڈی اے کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کوخبر دار کرناہے کہ وہ اپنی جمع پونجی کے تحفظ کے لئے غیر قانونی سکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں- اس سلسلے میں ضروری معلومات اےل ڈی اے کے دفتر واقع 467-D-IIمےن بلےوارڈ جوہر ٹاﺅن مےں قائم ون ونڈو سےل کے کاﺅنٹر نمبر3سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -