پیسے مانگنے پر ماں نے بیٹے کو حوالات میں بند کروادیا

پیسے مانگنے پر ماں نے بیٹے کو حوالات میں بند کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محلے میں آوارہ گردی کرنے، چھوٹے بہن بھائیوں پر تشدد کرنے اور زبردستی پیسے مانگے پر ماں نے بیٹے کو حوالات میں بند کروا دیا ماموں مقدمے کا مدعی بن گیا والٹن روڈ کے 21 سالہ حسنین حیدر نے ضلع کچہری میں عدالت میں حاضر ہونے سے قبل روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئی کام کے امتحانات دے کر پاس ہو چکا ہے اور مزید تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اپنے اخراجات کا مطالبہ بھی وہ اکثر اوقات اپنی ماں سے کرتا رہتا تھا اس کے علاوہ دوستوں کے ساتھ محلوں میں گھومنے پر کبھی آوارہ گرد کا خطاب دیا جاتا تو کبھی چھوٹے بہن بھائیوں کو غلطی سے ڈانٹنے پر ظالم کہہ کر بلایا جاتا ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے میری ماں اور سگے ماموں نے 450 گرام چرس مجھ پر ڈلواتے ہوئے مجھے جھوٹے مقدمے میں تھانے میں بند کروا دیا ہے ایک ماہ سے حوالات میں بند ہوں نہ تو کبھی ماں نے میری خبر لی ہے اور نہ ہی کبھی ماموں پوچھنے آیا ہے یہاں جب عدالت میں پیش ہوتا ہوں تو جج صاحب اگلی پیشی پر آنے کا کہہ کر تاریخ ڈال دیتے ہیں میں بے قصور ہوں مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں مجھے رہائی دلوائی جائے ۔