اقتدار میں آکر معاشرتی انصاف تعلیم وصحت کے شعبہ میں انقلاب لائیں گے تحریک انصاف

اقتدار میں آکر معاشرتی انصاف تعلیم وصحت کے شعبہ میں انقلاب لائیں گے تحریک ...

  

لاہور(فورم: اسد اقبال‘ تصاویر: عمر شریف) کس بھی معاشرے میں انقلاب و تبدیلی کا محور متوسط و نوجوان طبقہ پر ہوتا ہے۔ نوجوان‘ مزدور‘ خواتین اور مظلوم عوام تحریک کے چیئرمین عمران خان کا ہر اول دستہ میں جو ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کریںگے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر معاشرتی انصاف‘ تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں مثبت اصلاحات لائے گی تاکہ پڑھے لکھے صحت مند معاشرے کو جنم دے کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجا سکے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ‘ خواتین ونگ اور لیبرونگ کے عہدیداران نے گزشتہ روز ”پاکستان“ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر محمد مدنی‘ ترجمان وقار طور‘ یوتھ لاہور کے صدر سید علی بخاری‘ جنرل سیکرٹری عثمان حمزہ‘ سیکرٹری اطلاعات رانا نوید خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ سہیل‘ سینئر نائب صدر نشتر ٹاو¿ن عظمیٰ خان اور لیبر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا زبیر موجود تھے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر محمد مدنی اور وقار طور نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد طبقہ نوجوانوں کا ہے جس میں 5 فیصد نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ جبکہ55 فیصد نوجوان اَن پڑھ جاہل کی زندگی گزار رہے ہیں جو روزگار کے فقدان کے باعث ذہنی امراض اور بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور راہ فرار حاصل کرنے کیلئے منشیات کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشرہ میں ناسور بن چکی ہے جس نے اداروں کو تباہ اور ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ صرف 100 بڑے کرپٹ مگر مچھوں کو عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے تو ملک کرپشن سے پاک ہو سکتا ہے جس کا بیڑہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں چاروں موسم اور زمین زرخیز ہے اگر حکمران ملک کو صحیح سمت لے جانے کیلئے قدرتی وسائل کو بروئے کار لائے تو ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر خود کفیل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نے ہر محاذ پر عدلیہ کا ساتھ دیا ہے جن کا ساتھ 16 کروڑ عوام بھی دے رہی ہے جبکہ تحریک کے منشور سے خوفزدہ ہونے والے سیاستدان آج دیگر سیاسی جماعتوں سے بغل گیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی تحریک کابھرپور ساتھ دیا جس کے باعث عوام میں تبدیلی کا شعور اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اب روایتی سیاست کا شکار نہ ہوں گے جو سمجھ بوجھ رکھتے بھی کہ ملک کو بچانے کیلئے تحریک کا ساتھ ہی اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے۔ تحریک انصاف خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ سہیل اور عظمیٰ خان نے کہا کہ ویمن ونگ نے لاہور میں خواتین کی تنظیم سازی کو مکمل کر لیا ہے جو یوسی سمیت دہی علاقوں میں جا کر عوامی شعور بیدار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 52 فیصد خواتین ہیں جن کے حقوق ہر حکومت نے صلب کئے اور خواتین کو معاشرتی بے انصافی کی بھینٹ چڑھا کر خواتین پر بے پناہ مظالم ہوئے جن کی مثال کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ اور پڑھی لکھی خواتین ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ معاشرے میں خواتین کو انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ گھویلو اور ورکرز خواتین مردوں کے مظالم میں جکڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ڈور ٹو ڈور خواتین میں شعور بیدار کرکے اچھے معاشرے کو تشکیل دینے میں سرگرم عمل ہیں۔ سعدیہ سہیل نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار میں آکر خواتین کو معاشرتی انصاف اور تمام بنیادی حقوق دیئے جائیں گے جبکہ آئنہ انتخابات میں تحریک کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ الیکشن میں حصہ لےں گی اور ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرکے صحت مند پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دےں گی۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر سید علی رضا‘ جنرل سیکرٹری عثمان حمزہ اور رانا نوید نے کہا کہ نوجوان نسل بھی اس ملک کی تقدیر بدلے گی جو آئندہ عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک کی ممبر سازی مہم آخری مراحل میں ہے جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد جوق در جوق شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کا عزم ہے کہ ملک کو سجا کر ہی دم لیں گے اور ملک دشمن طاقتوں جنہوں نے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے کہ چنگل سے آزاد کروا کر ملک کو اندھیروں سے نکال کر گلِ گلزار بنائیں گے۔ تحریک انصاف لیبر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اداروں‘ فیکٹریوں‘ کارخانوں اور مزدور طبقہ میں ان کے بنیادی حقوق کےلئے سرگرم عمل ہے اور ضلع ٹاو¿ن اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرکے مزدور طبقہ کو ان کی طاقت کا احساس دلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سو ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک کا پینل کامیاب ہوا جس کی دلیل یہ ہے کہ تحریک انصاف میں ہر طبقہ تیزی سے شامل ہوکر ملک میں انقلابی تبدیلی کا خواہاں ہے۔ تحریک کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا منشور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور عمران خان کی نظریاتی سوچ کے باعث نوجوان خواتین اور ہر طبقہ فکر کے لوگ تحریک میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -