اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم عامر شہزاد کے خلاف سماعت آج صبح تک ملتوی کردی ہے۔ جبکہ عدالت نے اس کیس میں ضمانت پر پیش کرنے والے ملزم کے ساتھ دو شریک ملزمان کو بھی طلب کرلیا ہے، عدالت میں سٹی رائے ونڈ پولیس نے کیس کا چالان پیش کررکھا ہے۔ اسی طرح عدالت نے فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم دانش کے خلاف کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت میں مانگا منڈی پولیس نے کیس کا چالان پیش کرکھا ہے۔