بینک آف پنجاب اور ماس ٹرانزٹ ریل کیسوں کی سماعت آج تک ملتوی

بینک آف پنجاب اور ماس ٹرانزٹ ریل کیسوں کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت لاہور نے بینک آف پنجاب کے سکینڈل میں سماعت آج صبح تک ملتوی کردی ہے اور استغاثہ کے گواہ طلب کرلئے ہیں۔ فاضل عدالت نے ماس ٹرانزٹ ریل کے سکینڈل میں شمشاد گلزار وغیرہ کے خلاف زیرسماعت کیس میں سماعت آج صبح تک ملتوی کردی ہے۔ جبکہ بینک فراڈ میںملوث سلیم اختر وغیرہ کے خلاف زیرسماعت ریفرنس میں کارروائی 4 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت نے سعید احمد کے کیس میں سماعت 30 جون تک ملتوی کردی ہے۔ جبکہ عدالت نے عبدالحق کے ریفرنس میں سماعت آج صبح تک ملتوی کردی ہے۔ اس طرح عدالت نے ندیم حسن کاظمی اور دیگر زیرسماعت کیسوں میں کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -