11مہینوں میں10گروہوں کو گرفتار کیا ہے، میاں عابدرشید

11مہینوں میں10گروہوں کو گرفتار کیا ہے، میاں عابدرشید

  

لاہور(خبر نگار) ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر میاں عابد رشید نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ اس علاقے میں موٹر سائیکل ارو گاڑیاں چوری کرنے کے وارداتوں میں کمی نہیں آ سکتی ہے شہری دفاتروں کے سامنے بغیر تالا لگانے موٹر سائیکل کھڑی کر دیتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد گاڑی غائب ہو جاتی ہے جبکہ پارکنگ سٹینڈوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کا خاتمہ تو نہیں کر سکا، تاہم 11ماہ کی تعیناتی کے دوران موٹر سائیکل چوروں کے گروہوں سمیت ڈاکوﺅں نے 10کینگز کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ 200سے زائد خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ جیولرز سے ایک کروڑ روپے کے زیورات لوٹنے والے ڈاکوﺅں سمیت دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے جبکہ انوسٹی گیشن کے اے ایس آئی سلیم اختر نے بتایا کہ تحقیقاتی کے دوران ڈاکوﺅں نے ایک گروہ اور موٹر سائیکل چوروں کے دو گروہوں کو گرفتار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -