وینا ملک کا ایک ا ور تہلکہ خیزفوٹو شوٹ منظرعام پر آگیا

وینا ملک کا ایک ا ور تہلکہ خیزفوٹو شوٹ منظرعام پر آگیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متضادبیانات، طرزِ زندگی اور جسمانی نمائش سے شہر ت حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد بھارتی اداکار ہ وینا ملک کا مختصر ترین لباس میں ایک اورفوٹو شوٹ اور بھارتی اداکار سے ’ٹائم پاس ‘ کی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ماضی میںاس طرح کے مختصر ترین لباس کے فوٹو شوٹ امریکی فلم انڈسٹر ی سے سامنے آتے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ پردکھائے جانے والے اس فوٹو شوٹ کو اخلاقیات کے پیشِ نظر فحاشی سے اجتناب اورروزنامہ پاکستان کے قارئین کے لیے قابل قبول بنانے کی غرض سے جسم کے عریاں حصے پر سبز رنگ لگا دیا گیا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ میںوینا ملک ممبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی اداکار ہیمنت مدھوکر کی بانہوں میںجھولتی نظر آرہی ہے او ر کچھ مناظر میں شراب کی بوتل بھی ”شرافت“ کا مظاہرہ کرتی اور جام چھلکتا دکھائی دیتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -